LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

16 January 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی عمل اور دوطرفہ اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نٹالی بیکر نے پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی بہتری کی تعریف کی اور حکومت کے اصلاحاتی عمل اور میکرو اکنامک ایجنڈے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امریکا کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزارتِ خزانہ پاکستان اور امریکی کمپنی لبرٹی فنانشل کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کے معاہدے کا بھی خیرمقدم کیا گیا، جسے جدید مالیاتی شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے تسلسل اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد مل سکے۔