روسی وفد کی امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ سے ملاقات خوش آئند ہے، کریملن
Web Desk
7 November 2026
روس نے امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ واشنگٹن میں روسی اور یوکرینی وفود کی ملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ روسی وفد کی ملاقات کو مثبت انداز میں دیکھتا ہے۔ انہوں نے اس امر کو بھی خوش آئند قرار دیا کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس اہم نشست میں یوکرینی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ تنازع کے باوجود انسانی ہمدردی کے معاملات پر مثبت ماحول اور تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا برقرار رہنا سب سے اہم بات ہے۔ انہوں نے 5 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے تناظر میں حال ہی میں خیرسون کے علاقے الیوشکی میں انجام دی گئی انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے مشترکہ اقدامات کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا وسیع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
امریکا کی ایران کو امداد فراہمی کرنیوالی کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
7 November 2026
امریکا نے میکسیکو کو بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی
7 November 2026
عراق کا امریکی فوج کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف حملوں کیلئے دینے سے انکار
7 November 2026
نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
7 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے
7 November 2026
روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی
7 November 2026
پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے
7 November 2026