انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی تاکاشنگا سپورٹس کلب میں بھرپور تیاری
Web Desk
26 January 2026
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے تاکاشنگا سپورٹس کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشنز اور فیلڈنگ ڈرلز کیں، جبکہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
پاکستان ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا پہلا میچ منگل، 27 جنوری کو ہرارے سپورٹس کلب میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔
ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ سپر سکس مرحلے میں ہمارا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے اور ہماری تیاریاں حوصلہ افزا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔
فرحان یوسف نے مزید کہا کہ وہ کسی ایک فیلڈر کی بات نہیں کرتے بلکہ ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے بہترین فیلڈر ہے، جبکہ علی رضا کی کارکردگی سے بولنگ یونٹ کو بھی اعتماد حاصل ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026