Web Desk
5 September 2026
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک پر مجموعی حکومتی قرضوں کا حجم 83 ہزار ارب روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا ہے۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026ء تک پاکستان کے مجموعی حکومتی قرضے ایک سال کے دوران 6.6 فیصد کے اضافے کے ساتھ 83 ہزار 383 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ ایک سال قبل جولائی 2025ء میں یہ حجم 78 ہزار 238 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سالانہ بنیادوں پر ایک سال کے عرصے میں ملکی قرضوں میں 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم، جون 2026ء کے مقابلے میں جولائی 2026ء کے دوران مجموعی قرضے میں 0.3 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق حکومت کا مقامی (ڈومیسٹک) قرض ایک سال میں 54 ہزار 988 ارب روپے سے بڑھ کر 59 ہزار 274 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس میں 4 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ شامل ہے۔ دوسری جانب حکومتی بیرونی (ایکسٹرنل) قرضے 3.6 فیصد اضافے سے 23 ہزار 250 ارب سے بڑھ کر 24 ہزار 109 ارب روپے پر پہنچ گئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کا مجموعی قومی قرضہ، سود اور سرکاری ضمانتوں (Liabilities) کی مجموعی رقم ملکی تاریخ میں پہلی بار 99 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026