پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں آغاز
Web Desk
16 September 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی کا منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔ بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی سرمایاکاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لیے شیئرز کی فروخت کی گئی، جس کے باعث بنچمارک KSE-100 انڈیکس میں تجارتی سیشن کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس مندی کے نتیجے میں 100 انڈیکس نیچے گر کر 1,68,732 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں یہ مندی گزشتہ روز کی تاریخی تیزی کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست مثبت پیش رفت ہوئی تھی، جہاں 100 انڈیکس 1,421 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 1,69,392 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور علاقائی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار
16 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
16 September 2026
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار سے متجاوز
16 September 2026
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
16 September 2026
تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر
16 September 2026
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
15 September 2026
2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
15 September 2026