LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

Web Desk

14 September 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری روز کے آغاز سے ہی مارکیٹ پر فروخت کا شدید دباؤ نظر آیا، جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی انڈیکس 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 68 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر نیچے آ گیا۔

سارا دن ٹریڈنگ کے دوران مندی کا یہ منفی سلسلہ مسلسل برقرار رہا اور خریداروں کی جانب سے عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 2541 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 970 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس شدید مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی متاثر ہوا ہے۔