پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد تیزی، تجارتی حجم اور مالیت میں بحالی
Web Desk
14 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز مسلسل جاری رہنے والی مندی کا خاتمہ ہو گیا ہے اور حصص بازار کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں تجارتی حجم اور مالیت میں واضح بحالی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 165,417 کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 165,629 جبکہ کم ترین سطح 164,060 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 20 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 58 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ بازارِ حصص میں کل 571 کمپنیوں کے شیئرز کا ٹریڈنگ میں حصہ رہا، جن میں سے 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 200 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
14 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
13 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا چاندی مستحکم
13 October 2026
آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ
13 October 2026
15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
13 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
12 October 2026