مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
Web Desk
31 August 2026
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز شدید منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا رجحان غالب رہا۔ شروعات میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 66 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دن بھر ٹریڈنگ کے دوران سرمائے کے انخلا اور منفی رجحان برقرار رہنے کی وجہ سے کاروباری روز کے اختتام پر KSE-100 انڈیکس مجموعی طور پر 720 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 696 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق مقامی و عالمی معاشی عوامل اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول (Profit-taking) کے باعث مارکیٹ پر دباؤ ریکارڈ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں استحکام
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026