LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 4 جے آئی ٹیز اور 21 کیسز کے جیل ٹرائلز کی منظوری فیول سکیم پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں میں مؤثر رابطہ جاری ہے: بلال اظہر کیانی ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کی پسپائی کا دعویٰ نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

Web Desk

25 September 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اگرچہ اتار چڑھاؤ اور ملا جلا رجحان جاری رہا، تاہم بازارِ حصص کا اختتام بالآخر مثبت زون میں ہوا۔

کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ تاہم دن بھر کے سیشن میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے کو ملا، اور کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 266 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 765 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کے کاروباری سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں کے نتیجے میں 12 ارب 4 کروڑ 45 لاکھ 53 ہزار 12 روپے مالیت کے مجموعی طور پر 21 کروڑ 24 لاکھ 59 ہزار 915 شیئرز کا لین دین ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔