LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر

سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

Web Desk

8 September 2026

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز بھی شدید مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروبار کے آغاز ہی سے مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی طور پر 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 1,73,377 کی سطح پر آگیا۔ ٹریڈنگ کے اختتام تک مندی کا یہ سلسلہ جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 993.41 پوائنٹس (0.57 فیصد) کی کمی کے ساتھ 1,72,642.84 کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں 1,692 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس 1,73,636 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مسلسل دو روز کی اس مندی کی وجہ عالمی منڈی میں معاشی عدم استحکام اور خریداروں کی محتاط حکمتِ عملی ہے۔