پاکستان کی سعودی عرب کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت مزید بڑھانے کی درخواست
Web Desk
4 February 2026
پاکستان نے سعودی عرب کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ معاشی ٹیم کی جانب سے درخواست میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ کریڈٹ ٹائم کو موجودہ ایک سال سے بڑھا کر دو سال یا اس سے زائد کیا جائے تاکہ بیلنس آف پیمنٹ اور بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ کم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ معاہدے کے تحت سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگی رواں ماہ فروری 2026 تک حاصل ہوگی، جس میں ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی قسط شامل ہے۔ یہ سہولت گزشتہ سال کے آغاز پر دونوں ممالک کے درمیان نافذ ہوئی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر سعودی حکام سے کہا گیا کہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو جاری رکھا جائے تاکہ ملکی معیشت پر دباؤ کم رہے۔ معاشی ٹیم کا وفد سعودی عرب میں موجود ہے اور پاک–سعودی تعلقات کے فروغ اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں پر بات چیت کر رہا ہے۔
سعودی عرب کے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس پاکستان کے پاس موجود ہیں، جن میں سے دو ارب ڈالر کی میعاد دسمبر 2025 میں ختم ہونے پر پہلے ہی ایک سال کے لیے رول اوور کر دی گئی ہے جبکہ تین ارب ڈالر جون 2026 میں میچور ہوں گے اور ان کی میعاد بڑھانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رول اوور میں کوئی رکاوٹ نہیں، اور جب ڈیپازٹس کی میعاد مکمل ہوگی تو اسے رول اوور کیا جائے گا۔ مؤخر ادائیگیوں پر سعودی فنڈز فار ڈویلپمنٹ ہر ماہ پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر فراہم کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر سعودی عرب دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کر دیتا ہے تو پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی اور یہ سہولت فروری 2027 تک جاری رہ سکتی ہے۔ سعودی حکام نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور استحکام کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے امکانات پر غور جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ
20 November 2026
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا
20 November 2026
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026