نیپرا رپورٹ کی تاخیر اور ناکافی اعداد و شمار سےغلط فہمیاں پیدا ہوئیں، وفاقی وزیر اویس لغاری
Web Desk
18 January 2026
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا کی رپورٹ اگست 2025 میں جاری ہونی تھی لیکن ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے رپورٹ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ رپورٹ پاور سیکٹر کے صحیح منظر نامے کو پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
وفاقی وزیر کے مطابق نیپرا کے سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی کے اعداد و شمار درست نہیں ہیں۔ اس میں ڈسکوز کے 193 ارب روپے کے نقصانات شامل ہیں جبکہ آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات سے 260 ارب روپے کی کمی اور میکرو اکنامک اشاروں میں بہتری سے 300 ارب روپے کی کمی بھی شامل ہے۔
سرکلر ڈیٹ پہلی بار گزشتہ سال نمایاں کمی دیکھنے کے بعد 2.4 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 1.6 ٹریلین روپے پر آ گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ کے مکمل خاتمے کے لیے چھ سالہ منصوبے پر عمل جاری ہے اور ڈسکوز کی وصولیوں میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی سطح پر بجلی کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے، مارچ 2024 میں بجلی کی قیمت 53.04 روپے فی یونٹ تھی جو دسمبر 2025 میں 42.27 روپے فی یونٹ پر آ گئی۔ حکومت مختلف اصلاحات کے ذریعے بجلی کی قیمتوں کو مزید کم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نیپرا کا ڈیٹ سروس سرچارج کے حوالے سے موقف حقائق کے منافی ہے۔ سرچارج سے موجودہ قرض کی مکمل ادائیگی ممکن ہوئی اور 5 سے 6 سالوں میں قرض مکمل ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کے الیکٹرک کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جون 2023 تک کے الیکٹرک کی عدم ادائیگیوں سے سرکلر ڈیٹ میں 640 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 30 نومبر 2025 تک کے الیکٹرک کے 300 ارب روپے سے زائد واجبات ہیں۔
وفاقی وزیر پاور نے حکومت کی سمارٹ میٹرز اور ڈیجیٹلائزیشن اقدامات کو اجاگر کیا اور کہا کہ 1.6 ملین سمارٹ میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں اور صارفین کے لیے میٹر کی خود ریڈنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکومت ڈسکوز کی نااہلیوں کو اپنے وسائل سے پورا کر رہی ہے اور صارفین کو منتقل ہونے والے اضافی بوجھ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026