LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت

Web Desk

6 November 2026

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک (مویشی پروری) کے شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے ایک اہم اور پیش رفت پر مبنی پیشکش سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی، ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری اور پاکستانی ماہرین کی تکنیکی تربیت کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مجوزہ شراکت داری کے تحت 100 پاکستانی ماہرین اور تکنیکی عملے کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں 30 افراد پر مشتمل پہلے بیچ کو خصوصی تربیت کے لیے ترکیہ بھیجا جائے گا۔ علاوہ ازیں، ترکیہ کی تکنیکی معاونت سے پاکستان میں مویشیوں کی مہلک بیماری “منہ کھر” (Foot-and-Mouth Disease) سے بچاؤ کی جدید ویکسین بھی مقامی سطح پر تیار کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف جانوروں کی صحت بہتر ہو گی بلکہ پاکستان میں بیماری سے پاک مخصوص زونز کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا جس سے بین الاقوامی سطح پر گوشت (Meat) کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔