LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع

مون سون کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار، 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

Web Desk

17 August 2026

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 17 سے 21 اگست کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب مون سون ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ 17 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ اس کے نتیجے میں کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ یہ سسٹم آئندہ چند دنوں تک برقرار رہے گا۔ دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔