LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

پاکستان جاپان مشترکہ مذاکرات کا آٹھواں اجلاس ، ٹوکیو میں تجارت و سرمایہ کاری پر بات چیت

Web Desk

16 January 2026

ٹوکیو: پاکستان اور جاپان کے درمیان گورنمنٹ بزنس مشترکہ مذاکرات کے آٹھویں اجلاس کا انعقاد آج ٹوکیو میں ہوا۔ ترجمان پاکستانی سفارت خانہ ٹوکیو کے مطابق یہ اجلاس 2018 کے بعد پہلا موقع تھا جب یہ مذاکرات دوبارہ ٹوکیو میں منعقد ہوئے۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل خان اور جاپانی وزارتِ معیشت، تجارت و صنعت کے پارلیمانی نائب وزیر تاکوؤ کوموری نے کی۔ رانا احسان افضل خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ جاپانی وفد کی نمائندگی تاکوؤ کوموری نے کی۔

اجلاس میں ٹوکیو میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے سینئر سرکاری افسران اور نجی شعبے کے نمائندگان نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

مذاکرات میں پاک جاپان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال ہوا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان عملی اور فالو اَپ پر مبنی تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔