LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب

پاکستان کا ایران کی صورتحال سفارتکاری اور مذاکرات سے حل کرنے پر زور

Web Desk

15 January 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تنازعات کا حل پرامن طریقے اور عالمی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران اور خطے کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور تمام مسائل کے پُر امن حل پر یقین رکھتا ہے۔

عاصم افتخار نے بیرونی مداخلت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور واضح کیا کہ خطے میں مستحکم ایران پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی صورتحال جلد نارمل ہوگی اور بیرونی دباؤ اور اندرونی ہنگامہ آرائی ختم ہوگی۔