پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اچانک ختم
Web Desk
30 January 2026
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پرو ہاکی لیگ کے لیے لگایا گیا ٹریننگ کیمپ اچانک ختم کر دیا گیا، جس کے بعد تمام قومی کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ کو پیر تک جاری رہنا تھا، تاہم اسے شیڈول سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کے اچانک خاتمے کی بڑی وجہ کھلاڑیوں کو معاوضوں کی عدم ادائیگی ہے۔ ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو آج معاوضہ ادا کرنے کی یقین دہانی کروا رکھی تھی، لیکن تاحال کسی بھی کھلاڑی کو ادائیگی نہیں کی جا سکی۔
معاوضے نہ ملنے پر کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے انکار کر دیا، جس کے بعد کیمپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی 2 فروری کو آسٹریلیا روانگی شیڈول ہے، تاہم موجودہ صورتحال نے ٹیم کی تیاریوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
اس غیر یقینی صورتحال پر ہاکی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ شائقین کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس کی ناروے کے خلاف شاندار فتح، عثمان ڈمبیلے کی ہیٹ ٹرک
27 June 2026
وینزویلا کے فٹبالرز بھی زلزلوں میں جاں بحق
27 June 2026
ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ
27 June 2026
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی
26 June 2026
پرو ہاکی لیگ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل ہونگی
26 June 2026
سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ پر کینسر کا تیسری بار حملہ
26 June 2026
بی سی بی کے سابق صدر کی آئی سی سی کو فنڈز روکنے کی خبروں کی تردید
26 June 2026
محمد عامرنوٹنگھم شائر میں بطور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہوگئے
26 June 2026