پرو ہاکی لیگ: قومی ٹیم کا دوسرا راونڈ اسکواڈ اعلان
Web Desk
28 January 2026
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راونڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد عماد بٹ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔ پرو لیگ کے 20 رکنی اسکواڈ میں چھ آفیشلز شامل ہیں اور یہ اسکواڈ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بھی نمائندگی کرے گا۔
اس بار اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں: گول کیپر عبد اللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا، اور منان رضا کی جگہ عمیر ستار شامل کیے گئے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں منیب الرحمن، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معید شکیل، غضنفر علی، ذکریا لیاقت، حنان شاہد، رانا وحید، ندیم احمد، عبدالرحمان، رانا ولید، افراز اور ابوبکر شامل ہیں۔
ٹیم کے آفیشلز میں طاہر زمان، محد عثمان، ذیشان اشرف، ندیم لودھی، محمد اسلم اور عدیل شامل ہوں گے۔ پاکستان کی ٹیم پرو لیگ کے لیے دو فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026