LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی: مائیک ہیسن

Web Desk

29 October 2026

تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے اہم فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، تاہم ٹیم نے ابھی تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی، اور انہیں امید ہے کہ کھلاڑی فائنل میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

پی سی بی ڈیجیٹل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل تین شاندار کامیابیاں حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں کی بڑی اننگز یا نمایاں کارکردگی کے بغیر مسلسل تین میچز جیتنا انتہائی حوصلہ افزا امر ہے، اور مجموعی طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ تھری میں ملکی تاریخ کے دو عظیم بلے باز موجود ہیں، اور بڑے کھلاڑیوں سے ہمیشہ بڑے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کی توقع کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ٹاپ آرڈر کی بڑی اننگز کے بغیر میچز جیتنا خوش آئند ہے، تاہم ٹیم کے اہم بیٹرز کے پاس اب فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے کا بہترین موقع موجود ہے۔

مائیک ہیسن نے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کی شاندار کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر حسن نواز کی بیٹنگ میں بھی روز بروز نکھار اور بہتری آ رہی ہے۔ بولنگ کے شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اننگز کے شروع میں وکٹیں حاصل کرنا ٹیم کے لیے ہمیشہ سے انتہائی اہم رہا ہے، جبکہ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے بھی پورے ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس کی کارکردگی میں بھی تسلسل کے ساتھ بہتری آنے کا ذکر کیا۔ سری لنکا کے خلاف آخری لیگ میچ میں بیٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی تھی، لیکن انہیں مکمل یقین ہے کہ کھلاڑی فائنل میں کم بیک کریں گے۔ شائقینِ کرکٹ کی پرجوش حمایت کو سراہتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پوری سیریز کے دوران فینز نے دل کھول کر ٹیم کا ساتھ دیا ہے، بالخصوص لاہور اور راولپنڈی کے شائقین کا جوش و خروش ہمیشہ سے قابلِ تعریف رہا ہے، اور امید ہے کہ فائنل میں شائقین کو ایک انتہائی شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز کا یہ فیصلہ کن فائنل ہفتے کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔