LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے

خطے میں موجودہ بحرانوں کی بڑی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں ہیں: دفتر خارجہ

Web Desk

7 November 2026

پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید بحرانوں اور کشیدگی کی بنیادی وجہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے فلسطین کے علاوہ شام، لبنان اور دیگر پڑوسی ممالک بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ ‘مکہ اتحاد’ کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کی ہو، پاکستان کے امریکا کے ساتھ ہمیشہ بہترین تعلقات رہے ہیں اور پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

پاک بھارت تعلقات اور ویزا پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا بند نہیں کیا اور اگر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان پاکستان آنا چاہیں تو انہیں ویزا جاری کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 9 ہزار سے زائد جبکہ رواں سال بھی 4 ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مئی 2025 کے بعد کرتارپور راہداری کے ذریعے زائرین کی آمدورفت معطل کر رکھی ہے، تاہم جیسے ہی پابندیاں ختم ہوں گی، پاکستان سکھ یاتریوں کا استقبال کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے، اور اس میں شرکت کا حتمی فیصلہ ادارہ جاتی مشاورت کے بعد قیادت کرے گی۔