پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ
Web Desk
12 November 2026
پاک فوج نے دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے کوٹھیاں میں جانوروں کے تحفظ اور علاج کے لیے مفت ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ پاک فوج کی ماہر ویٹرنری ٹیم نے کیمپ کے دوران مقامی افراد کے مال مویشیوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور مجموعی طور پر ایک ہزار 35 جانوروں و پرندوں کا چیک اپ کر کے انہیں حفاظتی ٹیکے لگائے۔ کیمپ میں 150 بھینسوں، 165 گائے، 315 بھیڑوں، 245 بکریوں، 45 مال بردار جانوروں، 278 پولٹری اور 30 پالتو جانوروں کا علاج کیا گیا جبکہ مویشی مالکان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جس پر کوٹھیاں کے مقامی رہائشیوں نے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026
غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے
12 November 2026
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
12 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
12 November 2026