غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے
Web Desk
12 November 2026
امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک سرجن سمیت کم از کم 5 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس سروس کے ترجمان محمود باسل کے مطابق حملے میں ہسپتال کے شعبہ سرجری کو نشانہ بنایا گیا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ شہید ہونے والے ڈاکٹر کی شناخت سرجن رزق ابو شعیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025ء میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ارجنٹائن نے اپنی مسلح افواج کو دہشت گرد قرار دینے کا ایرانی اقدام مسترد کر دیا
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026
پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ
12 November 2026
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
12 November 2026