ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ
Web Desk
28 August 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کا حجم 17 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر بھی 6 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 5 ارب 48 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، جو ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کے لیے ایک مثبت اشاریہ ہے
متعلقہ عنوانات
حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان
28 August 2026
یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام
28 August 2026
پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم
28 August 2026
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
28 August 2026
امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ
28 August 2026
امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا، محسن رضائی
28 August 2026
ایلیٹ سینٹر میں 2 اے ایس آئی دوران دوڑ جاں بحق ، ایک اہلکار ہسپتال منتقل
28 August 2026
حمزہ شہباز سے سابق و موجودہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی اہم ملاقاتیں
28 August 2026