LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز

پاکستان کی معاشی حالت مستحکم نہیں، طویل مدتی ریٹنگ بی نیگٹو برقرار: فچ رپورٹ

Web Desk

21 January 2026

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگٹیو برقرار رکھتے ہوئے ریکوری ریٹنگ بھی متعین کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام اور قانون کی حکمرانی کا اسکور کمزور ہے، جبکہ حکومتی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کی صورت میں اوسط درجے کی ریکوری ممکن ہے، جس میں سرمایہ کاروں کو 31 سے 50 فیصد تک رقم واپس ملنے کا امکان ہے۔

فچ کے مطابق پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم ہے، تاہم حکومتی قرضوں میں کمی نہ ہونا، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، اور بیرونی مالی دباؤ ریٹنگ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں عالمی بینک گورننس انڈیکس کے مطابق پاکستان کا گورننس اسکور صرف 22 فیصد بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فچ نے 15 اپریل 2025 کو پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پازیٹو سے بڑھا کر بی نیگٹو کیا تھا۔