کراچی میں پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس 6 اگست کو ہوگی، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع
Web Desk
4 August 2026
پاکستان کی پہلی ‘ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس’ 06 اگست کو کراچی میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں متحدہ عرب امارات، جاپان، جرمنی اور چین کی عالمی سطح کی مائننگ کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط متوقع ہیں۔ سندھ اینگرو مائننگ کمپنی کے سی ای او عامر اقبال نے بتایا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد ملک میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی کا فروغ اور معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری جذب کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کے پاور پلانٹس کو تھر کا کوئلہ منتقل کرنے کے لیے نئی ریلوے لائن کا آغاز اگلے سال کے آغاز میں کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، اگلے ماہ تھر بلاک ٹو کے تیسرے مرحلے کی توسیع شروع ہو رہی ہے اور ‘لکی پاور پلانٹ’ کو کوئلے کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ سندھ اینگرو مائننگ میں اب تک 01 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
1 October 2026
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
1 October 2026
قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
1 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ
30 September 2026