LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرض میچورٹی سے قبل واپس کرنا شروع کر دیا،مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد

Web Desk

29 January 2026

پاکستان کی معاشی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے ملکی قرضے میچورٹی سے قبل واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ 14 ماہ کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 3 ہزار 650 ارب روپے کا ملکی قرضہ قبل از وقت ادا کیا۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج مزید 300 ارب روپے کی تازہ قبل از وقت ادائیگی کر دی ہے۔ ان کے مطابق مالی سال 2026 کے پہلے سات ماہ میں 2 ہزار 150 ارب روپے سے زائد قرضہ ریٹائر کیا گیا، جو مالی سال 2025 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا قرضہ تقریباً 44 فیصد کم ہو کر 5 ہزار 500 ارب سے 3 ہزار ارب روپے رہ گیا ہے، جبکہ 2029 میں میچور ہونے والا قرضہ بھی کئی سال پہلے ادا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قبل از وقت ادائیگیوں میں 65 فیصد اسٹیٹ بینک، 30 فیصد ٹی بلز اور 5 فیصد پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز شامل ہیں۔ مجموعی سرکاری قرضہ 80.5 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 80 ٹریلین کے قریب آ گیا ہے جبکہ قرضہ جی ڈی پی تناسب 74 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 70 فیصد پر آ چکا ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق مالی نظم و ضبط کے باعث ٹیکس دہندگان کو 850 ارب روپے کی بچت ہوئی جبکہ مالی سال 2026 میں مزید 800 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، جس سے کم رسک، کم لاگت اور ترقی کیلئے زیادہ مالی گنجائش پیدا ہوگی۔