LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار

ون ڈے ٹرائی سریز: پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دیدی

Web Desk

21 October 2026

راولپنڈی میں کھیلی جا رہی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کے دیے گئے 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم پاکستانی اسپنر عرفات منہاس کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 39ویں اوور میں 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عرفات منہاس نے جادوئی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 57، بین ڈکٹ 45 اور جو روٹ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جب میچ کی پہلی ہی گیند پر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے اور صائم ایوب بھی محض 8 رنز بنا سکے۔ بعد ازاں بابر اعظم (34)، سعد بیگ (35) اور سلمان علی آغا (16) کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم 133 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ ایسے میں حسن نواز (79)، عرفات منہاس (59) اور فہیم اشرف (39) نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز تک پہنچایا۔ انگلینڈ کی طرف سے سونی بیکر نے 3 اور گس اٹکنسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔