LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی براڈکاسٹ تفصیلات جاری، کمنٹری پینل اور نشریاتی پلیٹ فارمز کا اعلان

Web Desk

28 January 2026

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی براڈکاسٹ تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جس کے تحت شائقین کرکٹ کو جدید ٹیکنالوجی اور معروف کمنٹیٹرز کے ساتھ معیاری نشریات فراہم کی جائیں گی۔

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کیٹچ کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے، جبکہ ان کے ساتھ عامر سہیل، رمیز راجہ، باذید خان اور عروج ممتاز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔پی سی بی کے پچ سائیڈ اسٹوڈیو کی میزبانی زینب عباس کریں گی، جہاں پری اور پوسٹ میچ شوز میں ماہرین کرکٹ تفصیلی تجزیے پیش کریں گے۔پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعرات سے ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔سیریز کی ہائی ڈیفینیشن کوریج 28 کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جس میں بگی کیم، ہاک آئی، الٹرا ایج اور ڈی آر ایس جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل ہوگی، جو تمام میچز میں دستیاب رہے گی۔پاکستان میں میچز براہِ راست پی ٹی وی سپورٹس پر نشر ہوں گے، جبکہ تماشا، ٹیپ میڈ اور مائیکو پر لائیو اسٹریمنگ دستیاب ہوگی۔بین الاقوامی سطح پر بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس، شمالی امریکا میں Willow، مشرقِ وسطیٰ میں Cricbuzz، افریقہ میں SuperSport اور آسٹریلیا میں Fox Sports میچز نشر کریں گے، جبکہ برطانیہ میں شائقین PCB Live پر لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکیں گے۔