ہارورڈ یونیورسٹی میں ’پاکستان کانفرنس‘ کا انعقاد؛ سفیر رضوان سعید شیخ کی شرکت
Web Desk
14 April 2026
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس بعنوان “پاکستان: صلاحیت سے کارکردگی تک” (From Potential to Performance) میں شرکت کی۔ پاکستانی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس کانفرنس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس تقریب کا مقصد گورننس، معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانی بہبود کے شعبوں میں پاکستان کی بڑے پیمانے پر ترقی کے راستے تلاش کرنا تھا، جس میں طلبہ، ماہرینِ تعلیم، صحافیوں اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں سفیرِ پاکستان نے ملک کے وسیع قدرتی وسائل اور نوجوان آبادی کو پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے قوم کی ہمت اور ملک کی تزویراتی جغرافیائی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قائدِ اعظم کے وژن کا حوالہ دیا کہ پاکستان عالمی امور میں ایک کلیدی ریاست کے طور پر ابھرنے کے لیے بنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کو ان مشکلات کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے جن کا ملک کو قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک سامنا رہا ہے۔
رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے بدترین متاثرین میں شامل ہونے کے باوجود نہ صرف ان چیلنجز سے نبرد آزما ہوا بلکہ اب پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرعزم قوم بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے پاک-امریکہ تعلقات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری ناگزیر ہے۔ سفیرِ پاکستان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل اور اس کی کارکردگی پر مبنی ترقی کے سفر میں شراکت دار بنیں تاکہ ملک کی اصل صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026
ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز
7 September 2026
امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
7 September 2026
میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک
7 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026
آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی
6 September 2026
غزہ میں ماہرین پر مشتمل فلسطینی حکومت قائم کی جارہی ہے، جیرڈ کشنر
6 September 2026