ماحول سے پانی اکٹھا کرنے والا رنگ تیار
Web Desk
6 November 2025
محققین نے ایک نئی قسم کا رنگ تیار کیا ہے جو سطح کا درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیئس تک کم کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ رنگ ماحول سے تازہ پانی بھی کشید کر سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک ٹیم اور ایک اسٹارٹ اپ ڈیو پوائنٹ انوویشن کا تیار کیا گیا یہ رنگ شدید موسم میں عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دینے کے ساتھ خشک علاقوں میں پانی کی کمی بھی پوری کر سکتا ہے۔
چھ مہینے کی آزمائش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ رنگ روزانہ فی مربع 390 ملی لیٹر پانی اکٹھا کر سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک شخص کے لیے ضروری پانی کی مقدار 12 مربع میٹر کی سطح سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
جامعہ کے نینو انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والی پروفیسر شیارا نیٹو کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف چھتوں پر پڑنے والی کوٹنگ کی سائنس کو ہی جدت نہیں بخشتی ہے بلکہ کم لاگت والے پائیدار پانی کے ذرائع کی راہ بھی کھولتی ہے
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق نیا فیچر متعارف
22 September 2026
امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ
21 September 2026
کوئی ریاست دوسری ریاست کیلئے خطرہ نہیں بن سکتی: قطری وزیراعظم
20 September 2026
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، نیا وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر متعارف کرانے کی تیاری
20 September 2026
گوگل کے اے آئی نے تین کمپنیوں کو ہیک کر لیا
20 September 2026
پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
19 September 2026
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان کرنے کا نیا فیچر شامل
18 September 2026
حکومت کا سوشل میڈیا ریگولیشن مزید سخت کرنے کا فیصلہ
18 September 2026