LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کوہستان مالیاتی سکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی

خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

Web Desk

12 November 2026

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی بار کونسلز، اسلام آباد بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے مشاورت کے بعد خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ منتخب عدالتی مقامات پر شروع کرنے اور ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں قومی یکساں ای فائلنگ اور الیکٹرانک عدالتی ریکارڈ نظام کے تحت تیار کردہ مجوزہ ٹیمپلیٹس کا جائزہ لیا گیا جبکہ چیف جسٹس نے تمام صوبائی اور اسلام آباد بار کونسلز سے دو، دو وکلاء نامزد کرنے کی درخواست کی تاکہ آزمائشی منصوبے کے آغاز سے قبل پریکٹس کرنے والے وکلاء کی تجاویز کی روشنی میں نظام کو مزید عملی، مؤثر اور سائلین کے لیے آسان بنایا جا سکے۔ اس موقع پر بار نمائندگان نے ان اصلاحات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔