امریکا: برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
Web Desk
25 February 2026
شمال مشرقی امریکا میں آنے والے ایک تاریخی اور شدید برفانی طوفان نے نظامِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ تیز ہواؤں اور ریکارڈ توڑ برف باری کے باعث ریاستوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے لاکھوں صارفین بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔
ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ نیویارک کے سینٹرل پارک میں 20 انچ تک برف پڑی۔ایوی ایشن حکام کے مطابق اب تک 5,600 سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، جس سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ریاست میساچوسٹس میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔شدید ہواؤں کے باعث بجلی کی لائنیں گرنے سے لاکھوں گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔امداد ٹیمیں سڑکوں سے برف ہٹانے اور بجلی بحال کرنے میں مصروف ہیں، تاہم محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ سردی کی یہ لہر اور برفانی طوفان کا اثر آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026
ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ
2 September 2026
امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش
2 September 2026
امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا
2 September 2026
ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ
1 September 2026
امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے
1 September 2026
نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
1 September 2026
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
1 September 2026