علیمہ خان کی گرفتاری سے حکومت کی گھبراہٹ بے نقاب ہو گئی
Web Desk
20 September 2026
بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ نورین نیازی اور قائدِ ایوانِ اپوزیشن سینیٹ علامہ ناصر عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے علیمہ خان کی غیر قانونی حراست، حکومت کی انتقامی پالیسیوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس نے علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ۲۷ ستمبر کو ہونے والے تاریخی احتجاج سے شدید خائف ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب گھروں میں گھس کر بہنوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔
علامہ ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کی جدوجہد پاکستان میں جبر اور فاشزم کے خلاف مزاحمت کا ایک استعارہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر سختیوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا خاندان آئینِ پاکستان اور عوام کی خاطر ڈٹا ہوا ہے، جس سے پارٹی ورکرز اور پوری قوم کو حوصلہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاریاں حکومت کی شدید گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کو واضح طور پر بے نقاب کرتی ہیں، تاہم یہ اقدامات اپوزیشن کے عزم کو ڈگمگا نہیں سکتے۔
نورین نیازی نے علامہ ناصر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی عمران خان اور پاکستان کے مظلوم عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ علیمہ خان یا خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری ہمیں ہرگز کمزور نہیں کر سکتی، بلکہ ایسی کارروائیوں سے ہمارا حوصلہ اور عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔ نورین نیازی کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں اور دیگر جابرانہ اقدامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ملکی آئین کی بالادستی کے لیے کوششیں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
خواتین کو نشانہ بنانا بدترین سیاسی انتقام اور شرمناک ہے؛ نظریے کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
20 September 2026
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جنہم واصل، 6 جوان شہید
20 September 2026
جنید اکبر کا بیان افراتفری اور تباہی کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے: عطا تارڑ
20 September 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
20 September 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
20 September 2026
جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان
20 September 2026
باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق
20 September 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
20 September 2026