موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
Web Desk
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بڑی قانونی کامیابی مل گئی ہے، جہاں اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر انسانی اسمگلر طارق محمود کو مجموعی طور پر 10 سال قیدِ بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مجرم طارق محمود نے دو نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر اسپین بھجوانے کے نام پر متاثرہ خاندان سے 80 لاکھ روپے وصول کیے تھے، تاہم موریطانیہ کشتی حادثے میں متاثرہ خاندان کا بیٹا اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے تھے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو امیگریشن آرڈیننس کی دفعہ 22 بی کے تحت 10 سال قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 17 ٹو بی کے تحت 4 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسمگلنگ ایکٹ کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ مجرم کو جاں بحق نوجوانوں کے ورثاء مصباح بی بی اور محمد جعفر کو 10، 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم کی تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی تاہم جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026