LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر ساتھی فنکارائیں حمایت میں آگئیں

Web Desk

10 August 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد ان کی ساتھی فنکارائیں کھل کر ان کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ سینئر اور معروف اداکاراؤں نے نمرہ خان کا ساتھ دیتے ہوئے ناقدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور عوام سے ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے نمرہ خان کے شوہر زین حامد کی ایک مبہم سوشل میڈیا پوسٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زین جیسے معمولی اور کم ظرف مردوں کی اس طرح کی حرکات ہمیشہ سے ایک پیچیدہ اور افسوسناک مسئلہ رہی ہیں۔ منشا پاشا کے اس جرات مندانہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا، جبکہ اس سے قبل معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے بھی نمرہ خان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ دوسری جانب اداکارہ مومل خالد نے بھی نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس مشکل صورتحال سے گزر رہی ہیں، اس پر ان کا دل بے حد گرفتہ ہے۔ مومل خالد نے اداکارہ کو بلاوجہ موردِ الزام ٹھہرانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ جلد بازی میں فیصلے سنانے کے بجائے انسانیت اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی دوسری شادی کے خاتمے کی افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی شادی کی تصاویر اچانک غائب ہو گئیں۔ تاہم، نمرہ خان نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ انہوں نے تصاویر صرف ‘نظرِ بد’ سے بچنے کے لیے نچلے حصے میں کی ہیں۔ لیکن بعد میں اداکارہ کی جانب سے بھی کچھ مبہم پوسٹس سامنے آئیں جس سے طلاق کی خبروں نے مزید طول پکڑ لیا۔

معاملہ اس وقت اور زیادہ پیچیدہ ہو گیا جب نمرہ خان کے شوہر زین حامد نے اپنے سوشل میڈیا پر “At Peace Finally, Good Riddance” (بالآخر سکون ملا، ایک عذاب سے جان چھوٹی) کے سخت الفاظ پر مشتمل پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ نے ان افواہوں کو اور ہوا دی، تاہم اب تک نمرہ خان یا ان کے شوہر کی جانب سے باقاعدہ طلاق یا علیحدگی کی نہ تو کوئی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔