ظلم کی رات ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا، ملک کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے: اعظم سواتی
Web Desk
3 January 2026
سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ظلم کی رات ہے، مگر انہیں یقین ہے کہ یہ رات ختم ہوگی اور عدل کا سورج طلوع ہوگا۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے اور ہر فرد کو کوشش کرنی چاہیے کہ ملک محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا، “میں ذاتی مفاد کے بجائے ملک کو بچانے کی کوشش میں ہوں”۔سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کی ذمہ داری انہیں سونپی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نئی قیادت پر بھروسہ ہے اور امید ہے کہ ہم سب کے مزاج بدلیں گے اور حالات کو سمجھ کر فیصلے کیے جائیں گے۔اعظم سواتی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک اور اداروں کو بچانے کی سنجیدہ کوشش ہونی چاہیے، تاہم نئی قیادت سے ان کی براہِ راست رسائی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو اپریل 2025 کو آخری بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ “یہ لوگ مجھے نہیں چھوڑیں گے”، اور یہ بھی کہا تھا کہ اپنی جماعت کے کچھ لوگ بھی ساتھ نہیں دیں گے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جو لوگ پیغامات لے کر آ رہے ہیں، اب فیصلہ انہی کے ہاتھ میں ہے کہ ملک کو کس سمت لے جانا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سینیٹ میں بھی تقریر کریں گے اور اپنا ذاتی لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
29 July 2026
پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا
29 July 2026