نیویارک میں 56 سالہ خاتون گاڑی سے اترتے ہی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
Web Desk
19 May 2026
امریکی شہر نیویارک میں ایک افسوسناک حادثے میں 56 سالہ خاتون کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئیں۔
پولیس کے مطابق خاتون رات گئے اپنی گاڑی پارک کرکے جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلیں تو وہ قریب ہی موجود کھلے مین ہول میں جاگریں جو تقریباً 10 فٹ سے زائد گہرا تھا۔
حادثے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کی گاڑی مرسیڈیز بینز ایس یو وی تھی۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بجلی اور گیس کمپنی نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں کوئی تعمیراتی کام جاری نہیں تھا جبکہ مین ہول کا ڈھکن تقریباً 15 فٹ دور پایا گیا۔
نیویارک پولیس نے بھی واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حفاظتی انتظامات میں غفلت کیسے ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ
7 July 2026
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا
6 July 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ
6 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر، متعدد ممالک میں جنگلاتی آگ، انخلا جاری
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026