جولائی 2026 : نیٹ فلکس کی نئی فلموں نے ناظرین کا جوش بڑھا دیا
Web Desk
5 July 2026
سٹریمنگ جائنٹ ‘نیٹ فلکس’ پر جولائی 2026 کے دوران کئی بہترین اور نئی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں، جن کے دلچسپ ٹائٹلز ہر عمر اور ہر ذوق کے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ماہ رومانس، کامیڈی، قانونی تھرلر، پراسرار معمہ اور حقیقی واقعات پر مبنی دستاویزی طرز کے ڈرامے اور اسٹینڈ اپ کامیڈی اسپیشلز ریلیز کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی کے پہلے حصے میں دو بڑی نیٹ فلکس اوریجنل فلمیں “اینولا ہومز 3” اور بھارتی قانونی تھرلر فلم “اکّا” ناظرین کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کی مضبوط امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ مہینے کے دوسرے نصف میں کیون ہارٹ کی کامیڈی ’72 آورز‘، رومانوی فلم “ہارٹ اسٹوپر: فار ایور” اور کامیڈین میری بیتھ بارون کا پہلا ون آور اسٹینڈ اپ اسپیشل “گلیکسی برین” بھی پیش کیا جائے گا۔ بین الاقوامی مواد میں جرمن ڈرامہ “23,000 لائیوز”، ہسپانوی نفسیاتی تھرلر “The Truthers” اور کولمبیا کی رومانوی کامیڈی “Susana and Elvira: No Plan B” شامل ہیں۔
اس ماہ ریلیز ہونے والی 5 بڑی فلموں میں اینولا ہومز 3 جولائی کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی اس فلم میں اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر ذہین جاسوس اینولا ہومز اور ہنری کیول مشہور جاسوس شرلاک ہومز کے کردار میں نظر آئیں گے۔ کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب اینولا اپنی شادی کے لیے مالٹا پہنچتی ہے لیکن تقریب سے پہلے ہی شرلاک ہومز پراسرار طور پر اغوا ہو جاتا ہے۔ اپنے بھائی کو بچانے کے لیے اینولا ایک پیچیدہ مشن پر نکلتی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں لوئس پارٹریج اور ہیلینا بونم کارٹر شامل ہیں۔
72 آورز 72 Hours مشہور کامیڈین کیون ہارٹ کی اس اوریجنل کامیڈی فلم کی کہانی 40 سالہ کارپوریٹ ایگزیکٹو ‘جو’ کے گرد گھومتی ہے، جو غلطی سے نوجوانوں کے ایک ایسے گروپ چیٹ میں شامل ہو جاتا ہے جو میامی میں بیچلر پارٹی کی منصوبہ بندی کر رہا ہوتا ہے۔ اپنی بور زندگی سے تنگ جو اس دعوت کو قبول کر کے ایک مزاحیہ اور غیر متوقع مہم جوئی پر نکل پڑتا ہے۔ فلم میں ٹیانا ٹیلر اور اینڈ گارسیا بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ہارٹ اسٹوپر فار ایور Heartstopper Forever مقبول رومانوی سیریز اب اپنی آخری منزل پر پہنچ رہی ہے۔ اس فلم میں چارلی اور نک کی محبت ایک نئے امتحان سے گزرتی ہے جب نک یونیورسٹی کی تعلیم کے لیے دوسرے شہر منتقل ہو جاتا ہے۔ لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ اور جوانی کے نشیب و فراز اس فلم کا مرکزی موضوع ہیں۔ فلم میں کٹ کونر اور جو لاک اپنے پرانے کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
اکّا بھارتی سنیما کی اس نیٹ فلکس اوریجنل فلم میں سنی دیول ممتاز وکیل ارجن مہرا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ کہانی ایک ایسے حساس قتل کے مقدمے کے گرد گھومتی ہے جس میں انہیں ایک ایسے شخص کا دفاع کرنا پڑتا ہے جسے وہ خود مجرم سمجھتے ہیں۔ قانونی اور اخلاقی اصولوں کے درمیان پھنسے ارجن کے اس امتحان میں اکشے کھنہ، دیا مرزا اور تلوتاما شوم بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
حقیقی واقعات سے متاثر یہ جرمن فلم نوجوان رضاکاروں کے ایک ایسے گروہ کی سچی جدوجہد بیان کرتی ہے جو بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے والے پناہ گزینوں کی جانیں بچانے کے لیے ایک پرانا بحری جہاز خریدتے ہیں۔ سمندری ریسکیو کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود یہ نوجوان 23 ہزار سے زائد افراد کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں لوئس ہوفمین اور مالا ایمدے شامل ہیں۔
نیٹ فلکس حکام کے مطابق جولائی کے آغاز پر ریلیز ہونے والی یہ فلمیں اور سیریز ابھی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے آئندہ ہفتے کی ٹاپ 10 فہرست میں مزید دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع کیس، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی
30 September 2026
مقابلہ حسن کی فاتح 30 سالہ بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت
30 September 2026
بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹےکی پیدائش
29 September 2026
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026