این ڈی ایم اے کا شمالی علاقوں میں شدید برفباری کا الرٹ، 16 سے 22 جنوری تک موسم خراب رہنے کا امکان
Web Desk
16 January 2026
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 16 سے 22 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے باعث گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ کے مطابق گلگت، ہنزہ، اسکردو، استور، چترال، دیر، مالم جبہ، سوات، بٹگرام، ناران، کاغان، گلیات اور مری میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور پونچھ میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن، عارضی بندش، حدِ نگاہ میں کمی، برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، گاڑیوں پر حفاظتی زنجیروں کے استعمال اور سرد موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026