اسحاق ڈار کا پاکستان کی آبی سلامتی، قانونی، سفارتی اور تکنیکی امور کا جائزہ
Web Desk
4 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کی قومی آبی سلامتی، پانی کی تقسیم اور اس سے منسلک دیگر اہم اسٹریٹجک امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں قومی آبی سلامتی سے متعلق تمام قانونی، سفارتی اور تکنیکی پہلوؤں کا جامع احاطہ کیا گیا اور ملک کے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے خودمختار حقوق کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قومی مفادات کی نگہبانی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے آپس میں قریبی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی برقرار رکھیں۔
اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور تمام متعلقہ وفاقی سیکرٹریز سمیت تکنیکی و قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026
متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس
4 November 2026
قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
4 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
4 November 2026
گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق
4 November 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 November 2026