LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان وزیراعلیٰ کوغیر معمولی محنت، انتظامی صلاحیت دوسروں سے ممتاز کرتی ہے: مریم اورنگزیب 28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہری وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں: محکمہ داخلہ پنجاب حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 نافذ: بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ ای سی سی نے اربوں روپے کے دفاعی اورآبی منصوبوں کی منظوری دے دی اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

ای سی سی نے اربوں روپے کے دفاعی اورآبی منصوبوں کی منظوری دے دی

Web Desk

4 November 2026

وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں 54 ارب روپے کے دفاعی منصوبوں اور 275 ارب روپے کے آبی ترقیاتی پروجیکٹس کی تکنیکی ضمنی گرانٹس سمیت متعدد اہم فیصلے منظور کر لیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں پیش کردہ 11 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ دفاعی شعبے کے لیے منظور کی گئی 54 ارب روپے کی گرانٹ میں لینئج ایل 1000 طیارے کی شمولیت کے لیے 1 ارب 9 کروڑ 40 لاکھ روپے اور ‘پروجیکٹ استقلال’ کے لیے 29 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے شامل ہیں، جبکہ فرنٹیئر کور (FC) بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے بھی گرانٹ منظور کی گئی۔ علاوہ ازیں ای سی سی نے ملک میں سیکیورٹی اور پرائیویسی خدشات کے پیشِ نظر کیمرے نصب اسمارٹ گلاسز کی درآمد پر فوری پابندی کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ان کے استعمال سے متعلق ضوابط وضع کرنے کی سفارش کی۔

اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے ڈھانچے اور شرحِ سود میں تبدیلی کی منظوری دی گئی، جبکہ سرکاری کفایت شعاری سے حاصل ہونے والے 15 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے ’وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026‘ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صنعتی و زرعی ضرورت کے پیشِ نظر فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کاد کارخانوں کو 31 دسمبر 2026ء تک گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی، جبکہ گیس پیدا کرنے والے فیلڈز کے 5 کلومیٹر کے احاطے میں واقع دیہات میں گیس انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے مالی سال 27-2026ء کی مد میں 1 ارب روپے کی گرانٹ مختص کی گئی۔