LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان وزیراعلیٰ کوغیر معمولی محنت، انتظامی صلاحیت دوسروں سے ممتاز کرتی ہے: مریم اورنگزیب 28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہری وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں: محکمہ داخلہ پنجاب حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 نافذ: بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ ای سی سی نے اربوں روپے کے دفاعی اورآبی منصوبوں کی منظوری دے دی اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

آزاد کشمیر کی حیثیت تبدیلی بارے سوشل میڈیا پر وائرل خبریں بے بنیاد ہیں: وزیراعظم

Web Desk

4 November 2026

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے واضح طور پر کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام تر خبریں بالکل بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے برعکس ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ خطے کی آئینی حیثیت اور مالیاتی خودمختاری پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اور حکومت ریاست کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ انہوں نے اپوزیشن اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے “جھوٹ کے طوفان” اور افواہوں پر کان نہ دھریں جن کا مقصد خطے میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے واویلا کرنے والوں کو چیلنج دیا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت یا معلومات ہیں تو وہ حکومت کے سامنے لائیں، نیز یقین دہانی کرائی کہ تمام ریاستی امور میں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

تعلیمی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کیا کہ میرپور تعلیمی بورڈ کی کوالٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے کیمبرج یونیورسٹی بورڈ کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت سے میرپور بورڈ پاکستان اور خطے کا بہترین تعلیمی ادارہ بن کر ابھرے گا، اور اسے ضلعی یا ڈویژنل تفریق سے بالاتر ہو کر دیکھنے کی ضرورت ہے