LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان وزیراعلیٰ کوغیر معمولی محنت، انتظامی صلاحیت دوسروں سے ممتاز کرتی ہے: مریم اورنگزیب 28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہری وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں: محکمہ داخلہ پنجاب حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 نافذ: بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ ای سی سی نے اربوں روپے کے دفاعی اورآبی منصوبوں کی منظوری دے دی اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

سالک حسین کرپشن کے الزامات بارے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری

Web Desk

4 November 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سالک حسین وزیراعلیٰ کے نوٹس کا باضابطہ جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا پھر معافی مانگیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سے جاری اپنے تنقیدی بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی وزیر اور اتحادی حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود بغیر کسی شواہد کے بے بنیاد الزام تراشی کرنا چوہدری سالک حسین کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سالک حسین نے پہلے خود ہی ڈپٹی کمشنر گجرات کی تعیناتی کی سفارش کا اعتراف کیا تھا، تاہم اب وہ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ سرکاری عہدے کی سہولیات بھی حاصل کرنا اور ساتھ ہی بے بنیاد الزامات لگانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور یوٹرن لینے کی پالیسی اب نہیں چلے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین کے اپنے بھائی بھی گزشتہ روز ان کے الزامات کو علی الاعلان مسترد کر چکے ہیں، جبکہ خود سالک حسین اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کے پاس کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کھربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کیے ہیں جن میں مخالفین بھی ایک دھیلے کی بے ضابطگی ثابت نہیں کر سکے، اس لیے الماریاں بھرنے کے الزامات پر چوہدری سالک حسین کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔