LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان وزیراعلیٰ کوغیر معمولی محنت، انتظامی صلاحیت دوسروں سے ممتاز کرتی ہے: مریم اورنگزیب 28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان شہری وطن واپس بھجوائے جا چکے ہیں: محکمہ داخلہ پنجاب حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 نافذ: بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ ای سی سی نے اربوں روپے کے دفاعی اورآبی منصوبوں کی منظوری دے دی اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کا سکہ متعارف کروانے کی منظوری دیدی

Web Desk

4 November 2026

وفاقی کابینہ نے مالیاتی و انتظامی امور سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے 10 روپے کا کاغذ کا کرنسی نوٹ ختم کر کے اس کی جگہ نیا سکہ متعارف کروانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ملک میں نئے کرنسی نوٹوں کے جدید ڈیزائنز کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون، عسکری شراکت داری اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم معاہدے کی توثیق کی گئی۔

علاوہ ازیں، اجلاس کے دوران اہم آئینی و انتظامی پیشرفت سامنے آئی جس کے تحت وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں آئینی اور انتظامی امور کی بلا تعطل انجام دہی کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بعض اہم اختیارات گورنر خیبر پختونخوا کو تفویض کرنے کی بھی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔