اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
Web Desk
4 November 2026
پاکستان میں تعينات ایران کے سفیر نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور باہمی دلچسپ کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور سفارتی روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن، خوشحالی اور استحکام کے قیام کے لیے تمام تنازعات کو مذاکرات اور مثبت سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026
متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس
4 November 2026
قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
4 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
4 November 2026
گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق
4 November 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 November 2026