امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
4 November 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور جامع اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اور ان اقدامات کے مثبت و دور رس نتائج بتدریج عوام کے سامنے آئیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی ضروریات اور وسائل کی فراہمی سے امن و امان کے قیام میں مؤثر مدد ملے گی، اسی لیے فورس کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات و اسکالرشپس کی فراہمی کے لیے خصوصی اصلاحاتی اقدامات زیرِ عمل ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں امن کے قیام کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کی یقین دہانی کروائی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبائی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، تجاوزات کے خاتمے، صفائی کے نظام میں بہتری اور کرپشن کے سدباب کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی و انتظامی تبدیلیوں کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے، تاہم تمام اداروں کو ساتھ لے کر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سمیت پورے صوبے کے مسائل حل کیے جائیں گے اور عوامی مسائل کی نشاندہی پر میڈیا کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026
متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس
4 November 2026
قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
4 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
4 November 2026
گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق
4 November 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 November 2026