ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا: احسن اقبال
Web Desk
4 November 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسکام کے متاثرین کو ان کا پورا معاوضہ ادا کیا جائے گا، جبکہ کابینہ نے اس منصوبے میں ہونے والے اربوں روپے کے فراڈ پر نیب کی اعلیٰ سطحی انکوائری رپورٹ منظور کر لی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ اس منصوبے میں تمام قواعد و ضوابط کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا تھا اور سی ڈی اے (CDA) نے اس سلسلے میں مجرمانہ کوتاہی برتی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا نام بھی جعل سازی سے ‘ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو’ رکھا گیا تھا کیونکہ اس اہم شاہراہ پر پہلی رسمی عمارت وزارتِ خارجہ کی ہے، لہٰذا جے آئی ٹی کی سفارش پر اس منصوبے کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی سہولت کاری کے باعث بے گناہ شہریوں کو لوٹا گیا، جن کا کوئی قصور نہیں تھا، اسی لیے نیب کو 3 ماہ کے اندر باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں نیب اب مکمل میرٹ اور بغیر کسی رعایت کے شفاف تحقیقات آگے بڑھائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے تین حوثی میزائل تباہ
10 November 2026
تربیلا سے دریائے سندھ میں اضافی پانی آج چھوڑے جانے کا امکان، مختلف اضلاع الرٹ
10 November 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
10 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح کے قریب برقرار
10 November 2026
روسی افواج کو بھاری نقصانات امن مذاکرات میں کیف کی پوزیشن مضبوط بنا رہے: صدر زیلنسکی
10 November 2026
ترکیہ: سٹیل فیکٹری میں دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 13 زخمی
10 November 2026
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں
10 November 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی امریکا کیساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت
10 November 2026