ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کا قانونی طور پر قبضہ حاصل کر لیا: محسن نقوی
Web Desk
4 November 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ کی جانب سے جے آئی ٹی (JIT) رپورٹ کی منظوری کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متنازع عمارت ‘ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو’ کا قانونی قبضہ حاصل کر لیا ہے، اور سی ڈی اے (CDA) کے ممبر کو عمارت کا نظام سنبھالنے کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ حکومت آئندہ چند ماہ میں اس عمارت کو فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گی تاکہ وفاقی دارالحکومت میں بڑے ہوٹل کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمارت کی کل مالیت کا تخمینہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی سے لگوایا جائے گا، اور اس منصوبے میں رقم جمع کرانے والے تمام متاثرین کو ان کی ادا کردہ رقم مع سود واپس کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ اس معاملے میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای 12، سی 14 اور سی 15 جیسے حصوں سے بھی جلد سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی اور لینڈ مافیا پر کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کا قبضہ واگزار کرانے کے تمام تر اقدام میں وزیراعظم پاکستان کی مکمل تائید اور تعاون حاصل رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026
متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس
4 November 2026
قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
4 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
4 November 2026
گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق
4 November 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 November 2026