سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 نافذ: بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ
Web Desk
4 November 2026
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026ء کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بلدیاتی ترامیم گورنر سندھ کی حتمی توثیق کے بعد صوبے بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ ترمیمی ایکٹ کی کاپی میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور تمام بلدیاتی نمائندوں کو ارسال کر دی گئی ہے۔
نئے قانون کی رو سے بلدیاتی کونسلوں کی مدت ختم ہونے سے 120 روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے درخواست دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ نیا میئر یا چیئرمین منتخب ہونے تک سبکدوش ہونے والے میئر یا چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کو کونسل کے اجلاسوں کی صدارت اور کارروائی چلانے کے مکمل اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں، اور ہر 3 ماہ بعد کونسل کے اجلاسوں کا انعقاد اور سال میں کم از کم ایک بار کارکردگی کا انسپکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترمیمی ایکٹ کے تحت شہریوں کے تنازعات باہمی رضامندی سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹیز کی سطح پر 90 روز کے اندر 3 رکنی ‘مصالحتی فورم’ کا قیام واجب کیا گیا ہے۔ نیز، بلدیاتی نمائندوں اور پولیس کے درمیان امن و امان کے لیے باہمی رابطہ کاری کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے، جبکہ یونین کونسلوں کو ٹھوس کچرے کی صفائی کی نگرانی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کو غیر قانونی تعمیرات کی بروقت نشاندہی کرنے کا قانونی پابند بنایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026
متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس
4 November 2026
قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
4 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
4 November 2026
گجرات میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے تینوں افراد جاں بحق
4 November 2026
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 November 2026