LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل

قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

1 October 2026

حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 19 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11.80 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 12.72 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 60 بیسس پوائنٹس اضافے سے 11.76 فیصد اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر 74 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11.82 فیصد ہو گیا ہے۔ دوسری جانب سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (تین سال) پر شرح منافع 41 بیسس پوائنٹس اضافے سے 11.57 فیصد اور سروا (پانچ سال) پر 54 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔